: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،یکم مئی (ایجنسی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بین الاقوامی یوم مزدور پر نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے آج کہا کہ ملک مزدوروں کی انتھک محنت کے دم پر ہی ہر شعبے میں خود کفیل ہونے کی طرف گامزن
ہے۔
محترمہ گاندھی نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملک کا محنت کشن طبقہ قومی ترقی کی کلید ہے اور سماج کی تعمیرو ترقی میں معاون ومددگار بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر منظم سیکٹر کے مزدوروں کی زندگی میں تبدیلی کیلئے حکومت کو نئی پالیسیوں اور بہتر منصوبوں کو لاگو کرنا ہوگا۔